سلمان خان’’ ریس تھری ‘‘کی شوٹنگ کیلئے کشمیر پہنچ گئے

26  اپریل‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کے لئے کشمیر پہنچ گئے۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ان دنوں ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے جب کہ فلم کو مختلف مقامات پر فلمایا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ فلم کے ایک گیت کے لئے دلکش مناظر عکس بند کرانے کے لئے کشمیر کا انتخاب کیا گیا اور قدرت کے شاہکار کو فلموں کی زینت بنانے کے لئے سلمان خان کشمیر پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ’’ریس‘‘ کے تیسرے سیکوئل کے گیت ’اللہ دہائی ‘ کے لئے ابتداء میں ابو ظہبی کا انتخاب کیا گیا تاہم اب اس گیت کو عکس بند کرانے کے لئے بالی ووڈ سلطان سلمان خان، جیکولین فرنینڈس اور فلم کی پوری ٹیم کشمیر پہنچ گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کے گیت کی عکس بندی کے لئے کشمیر کے علاقے لداخ ، لیح اور دیگر مقامات پر شوٹنگ کی گئی جب کہ حسین مقام کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے سلمان خان نے جیکلین فرننڈس کے ساتھ خود جیپ چلاتے ہوئے کشمیر کی سیر کی اور مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے بھی ملاقات کی۔واضح رہے کہ معروف کوریو گرافر اور فلم پروڈیوسر ریمو ڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ہمراہ جیکلین فرننڈس مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جب کہ فلم میں انیل کپور، بوبی دیول بھی دکھائی دیں گے جو 15 جون 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…