بھارتی فلمساز جسبیر سنگھ کا پاکستانی فنکاروں کیساتھ فلم بنانے کا اعلان

22  اپریل‬‮  2018

لاہور (این این آئی) کینیڈین نژاد بھارتی فلمساز جسبیر سنگھ بھوپاری پاکستانی فنکاروں کیساتھ بین الاقوامی فلم بنائینگے جسکا اعلان انہوں نے گلبرگ کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ہدایتکار ایم جاوید اور جیکولین ٹریسا بھی تھے۔ جسبیر سنگھ کا کہنا تھا میری فلم پاکستانی اور بھارتی پنجاب کی تہذیب اور روایات کی عکاسی کرے گی۔

فلم میں پاکستان، بھارت اور ہالی وڈ کے فنکار اپنے فن کامظاہرہ کرینگے۔ فلم کا مرکزی خیال میرا اپنا ہے۔ فلم کے نغمات بھارتی اور پاکستانی گلوکاروں کی آواز میں ریکارڈ کئے جائینگے، اس پراجیکٹ کیلئے پاکستان میں ایم یوسف اور جیکولین میری ٹیم کا حصہ ہیں جو یہاں کے معاملات کو دیکھیں گے اور نئے چہروں کاانتخاب کرینگے۔جسبیر سنگھ نے بتایا میں بطور پروڈیوسر دی بلڈ سٹریٹ کے نام سے فلم بنا چکا ہوں جسے بھارت اور کینیڈا سمیت یورپی ممالک میں سراہا گیا تھا۔ مذکورہ فلم پاکستان میں بھی سنسر ہو گئی تھی تاہم بعد ازاں اس پرپابندی عائد ہو گئی۔ انہوں نے بتایا میں نومبر میں دوبارہ پاکستان آؤں گا جبکہ فلم کی شوٹنگ اگلے سال شروع کی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…