انوشکا شرما نے فلم ’’سوئی دھاگے‘‘ کے لیے ایک بوڑھی خاتون کا روپ اپنا لیا

22  اپریل‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما صرف اپنی فلموں کے ساتھ ہی نئے تجرچے نہیں کررہی بلکہ اپنے لکس کو بھی کافی نئے نئے انداز میں بدلنے کی کوشش کررہی ہیں۔انوشکا شرما کی آخری ریلیز فلم ’پری‘ میں انہوں نے اتنا ڈراؤنا انداز اپنایا تھا، جسے دیکھ کر سب ہی کافی ڈر گئے تھے اور اب انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’سوئی دھاگے‘ کے لیے ایک بوڑھی خاتون کا روپ اپنا لیا۔

اداکارہ کی اس انداز میں موجود ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔یقیناً 29 سال کی عمر میں اپنی فلم میں قریب 60 سال کی خاتون نظر آنا انوشکا شرما کے لیے کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ فلم ’سوئی دھاگا‘ میں پہلی بار انوشکا شرما اور ورن دھون ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔فلم میں ورن دھون ’موجی‘ نامی درزی جب کہ انوشکا شرما ’ممتا‘ نامی دستکار (کڑھائی کرنے والی) خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم کی کہانی ایک عام درزی یعنی موجی کی مختصر اور محدود دنیا کے گرد گھومتی ہے، جو مشکل حالات کے باوجود عام انسان کے طور پر زندگی گزارنے کا پیغام دیتا نظر آتا ہے۔اب تک صرف فلم کے پوسٹرز جاری کیے گئے ہیں، جبکہ فلم کو رواں برس ستمبر میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔فلم کی ہدایات شرط کتریا نے دی ہیں، جب کہ اسے منیش شرما نے پروڈیوس کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…