پریانکا چوپڑاجلد ہی امریکی شو’’ کوانٹیکو‘‘ میں نظر آئیں گی

12  اپریل‬‮  2018

ممبئی (این این آئی ) پریانکا چوپڑاجلد ہی امریکی شو’’ کوانٹیکو‘‘ میں نظر آئیں گی، شو کا نیا سیزن رواں ماہ 26 اپریل کو سامنے آئے گا۔ہندوستانی فلموں کی مشہور اداکارہ اور ہالی ووڈ فلموں میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے جگہ بنانے والی پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ہا لی ووڈ میں ایک فلم میکر نے مجھے میرے ’’جسمانی رنگ ‘‘کی وجہ سے کام دینے سے انکار کر دیا تھا جس نے مجھے یہاں بھی پھیلی نسل پرستی نے بہت حیران کیا تھا۔

ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے ہالی ووڈ میں اپنے تجربات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ بھارت کی مشہور اداکارہ ہیں ،اب گذشتہ کچھ عرصہ سے آپ ہالی ووڈ میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں ، ہالی ووڈ میں آپ کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک کیسا ہے ؟اس سوال پر پریانکا نے ٹھنڈی سانس لیتے ہوئے جواب دیا اور بتایا کہ ہالی ووڈ میں بھی نسل پرستی نے اپنے پنجے کیسے گاڑھے ہوئے ہیں-ایک بار میں وہاں ایک فلم کے لئے باہر گئی ہوئی تھی تو کسی فلم میکر نے میرے ایجنٹ کو کال کی اور کہا کہ وہ (پرینکا) مناسب نہیں ہیں،اس کی وجہ کافی حیران کن تھی ،میں نے جب اپنے ایجنٹ سے کام نہ دینے کی وجہ جاننی چاہی تو میرے ایجنٹ نے کہا کہ ’’میرا خیال ہے کہ اس فلم میکر کا مطلب یہ تھا کہ ان کو کسی ایسی اداکارہ کی ضرورت تھی جس کی سکن براؤن نہ ہو‘‘ہالی ووڈ میں پھیلے ہوئے اس نسل پرستی کے رویے نے مجھے کافی پریشان کیا ۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑاجلد ہی امریکی شو’’ کوانٹیکو‘‘ میں نظر آئیں گی، شو کا نیا سیزن رواں ماہ 26 اپریل کو سامنے آئے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…