ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی نئی قیمت 15 روپے اور نان کی قیمت 18 روپے مقرر کر دی

24  اپریل‬‮  2024

حیدرآباد(این این آئی)ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی نئی قیمت 15 روپے اور نان کی قیمت 18 روپے مقرر کر دی جس کا فوری اطلاق فوری طور پر ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس قدم کا خیرمقدم کیا ہے لیکن یہ بھی سوال کیا جا رہا ہے ان قیمتوں پر عملدرآمد کون کرائے گا، گذشتہ ہفتے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے ضلع میں آٹے کی نئی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے۔

مطابق ،فلور ملز پر گندم کا آٹا 103 روپے فی کلو اور پرچوں میں فلور ملز کا آٹا 108 روپے فی کلو، چکیوں پر گندم کا آٹا 111 روپے اور پرچوں میں چکیوں کا آٹا 116 روپے کلو فروخت کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا اور ابتباہ کیا گیا تھا کہ تھوک فروش، خوردہ فروش سرکاری طور پر مقرر کردہ آٹے کے یہ نرخ نمایاں طور آویزاں کریں ان پر عمل کریں جو خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا اس خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی لیکن تھوک میں یا ہرچون میں کہیں بھی آٹا سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں اور من مانی قیمت وصول کی جا رہی ہے مگر کسی کے خلاف قانون کی گرفت نظر نہیں ائی ایسے میں روٹی اور نان کون سرکاری قیمت پر فروخت کرائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…