18لاکھ نان فائلرز کے موبائل فون سم کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

14  اپریل‬‮  2024

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے 18 لاکھ نان فائلرز کے موبائل فون سم کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،ٹیکس دینے کے باوجود بھی گوشوارے جمع نہ کرانے بھی مشکل میں آئیں گے۔ذرائع کے مطابق سال 2022 کے مقابلہ میں 2023 میں 18 لاکھ لوگوں نے اپنی انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کی، جنوری کے بعد نان فائلرز کو گوشوارے جمع کرانے کے لیے مواقع دیئے گئے، کارروائی کا آغاز جنوری 2024 میں ہونا تھا جسے اب عید کے بعد شروع کیا جائے گا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک بھر کے 18 لاکھ نان فائلرز کے موبائل فون سم کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کے سم کارڈ بلاک کرنے کی منظوری دیدی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رولز بنا کر متعلقہ افسران کو بھیج دیئے۔ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کو 2023 میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کا ڈیٹا جمع کروانے کی ہدایت کر دی، ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کو ہدایات دی ہیں کہ تمام چیف کمشنرز نان فائلرز کی فائنل لسٹ مرتب کر کے بھیجیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس قانون میں ایف بی آر کے پاس نان فائلزز کے سم کارڈ کے علاوہ بجلی کے کنکشنز منقطع کرنے کے اختیارات ہیں، ملک میں 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس آفیسرز کو خصوصی اختیارات دے دیئے گئے۔ایف بی آر کے مطابق نان فائلرز کے خلاف سیکشن 114بی حرکت میں آئے گا، ٹیکس قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، ملک بھر کے 18 لاکھ ٹیکس ڈیفالٹر اور نان فائلرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…