مرغی کے کنٹرولڈ شیڈوں میں جگر اور یرقان کی بیماری کا شدید حملہ مرغیاں تیزی سے مرنے لگیں

9  مئی‬‮  2021

کوٹ ادو ٗاسلام آباد(این این آئی)مرغی کے کنٹرولڈ شیڈوں میں جگر اور یرقان کی بیماری کا شدید حملہ،ہزاروں مرغیاں مرنے لگیں، ادویات کی بھی شدید قلت ہورگئی ۔ تحصیل کوٹ ادو کی مرغی فارموں کنٹرول شیڈ و ں میں جگر اور یرقان کی شدید بیماری کا حملہ ہوا جس کی وجہ سے روزانہ

سینکڑوں مرغیاں مرنے لگی ہیں، اس بیماری کی روک تھام کے لیے انسانوں میں پیلے یرقان میں استعمال ہونے والی ادویات جیٹی پار انجکشن اور شربت ہیپامرز انجکشن و شربت مارکیٹ سے اچانک غائب ہو گئے ہیں، دو سو روپے والا انجکشن بلیک میں ڈبل ٹریپل قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ادویات کا کاروبارکرنے والوں کے وارے نیارے ہو گئے ہیں جبکہ مرغیوں کی پیداوار میں کمی کے باعث اور رمضان میں گوشت کی زیادہ استعمال کی وجہ سے مرغی کا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے بھی باہر ہوگیا ۔بتایا جاتا ہے کہ بیمار مرغی کا گوشت دھڑلے سے مارکیٹ میں فروخت ہو رہا ہے جس سے انسانی جسم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب موٹر وے پولیس نے کسان حضرات سے اپیل کی ہے کہ موٹر وے کے اطراف میں گندم کی باقیات نہ جلائیں، موٹر وے پر پھیلنے والا دھواں خطرناک حادثات کا سبب بنتا ہے۔تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس نے گندم کٹائی کے موقع پر کسانوں کی آگاہی مہم شروع کردی ہے، سیکٹر کمانڈر حشمت کمال کے مطابق کاشتکاروں کی آگاہی کیلئے دیہات اور مساجد میں اعلانات کیے جا رہے ہیں۔گندم کی باقیات کے دھویں سے ڈرائیوروں کو سخت مشکلات پیش آتی ہیں، یہ دھواں خطرناک حادثات کا سبب بنتا ہے، حادثات کی روک تھام کیلئے کسان بھائی تعاون کریں

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…