مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 500 روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی

18  اپریل‬‮  2021

کراچی،فیصل آباد(مانیٹرنگ +آن لائن) رمضان المبارک میں ملک بھر میں مہنگائی نے ڈیرے جمالئے ہیں، کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت 500 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد میں بھی رمضان المبارک کے باوجود برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔

مزید مہنگا ہونے سے 400روپے فی کلو ہوگیا، بڑا گوشت 500سے 600روپے جبکہ چھوٹا گوشت 1100سے 1200روپے فی کلو فروخت ہورہا، شہریوں نے پنجاب حکومت سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی کرانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آن لائن کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس سے روزہ دار شہری شدید پریشان ہیں، برائلر مرغی کا گوشت اب بھی فی کلوگرام چار سو روپے سے زائد کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑا گوشت 400روپے اور چھوٹا گوشت کا 850روپے فی کلو مقرر کررکھا ہے جوکہ شہر بھر کے اقصاب اس ریٹ پر فروخت کرنے سے انکاری ہیں انہوں نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کررہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف تو عام آدمی کی پہنچ سے پہلے ہی باہر ہے اوراب رہی سہی کسر برائلر مرغی کے گوشت کی مہنگائی نے پوری کردی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یونہی تسلسل کیساتھ برائلر مرغی مہنگی ہوتی رہی تو عام آدمی اس سستی پروٹین سے محروم ہوجائے گا اور غریب کی ہنڈیا میں کبھی گوشت نہیں پک سکے گا،پنجاب حکومت برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں پر نظر رکھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…