ناجائز منافع خوروں نے پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ،انتظامیہ محض تماشائی بن کر رہ گئی

15  اپریل‬‮  2021

ٹنڈوالہیار(این این آئی) رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ناجائز منافع خوروں نے پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا جبکہ انتظامیہ محض تماشائی بن کر رہ گئی ہے ۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی 80 تا 100 روپے درجن میں فروخت ہونے والا کیلا 140 تا 160 روپے درجن،40روپے کلو فروخت ہونے والا خربوزہ 60روپے کلو،30روپے کلو فروخت ہونے والا تربوز40روپے اور 60 روپے کلو میں فروخت ہونے والا گرما 80 تا 100 روپے کلو کی سطح پر پہنچ گیا ہے ،مارکیٹ میں کینو 250 روپے درجن، چیکو 150 روپے کلو،ہرا سیب 150 روپے کلو،گولڈن

سیب 200 تا 250 روپے کلو اور امرود 100 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے ،شہر میں فی کلو برائلر مرغی 280تا295روپے کلو جبکہ مرغی کا ایک کلو گوشت 480 تا 490روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے ،گائے کا فی کلو گوشت 700 تا 850 روپے کلو جبکہ بکرے کا گوشت 1200 تا 1400 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب شہریوں نے ڈپٹی کمشنر رشید احمد زرداری اور دیگر متعلقہ ادارو ں سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کریک ڈان کیا جائے اور رمضان میں عوام کو لوٹنے والی مافیا کا کڑا احتساب کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…