مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا چینی کی قیمت نے سنچری مکمل کر لی

12  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )عوام مہنگائی جن کے شدید پریشان ہو گئی ، بنیادی ضروریات کی اشیاء پہنچ سے دور ہو گئیں ۔منافع خور مافیاز نے حکومتی احکامات کے باوجود آٹا ، چینی ، گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ۔ اسلام آباد میں چینی 100روپے فروخت ہونے لگی ، جبکہ کھلا گھی 190سے بڑھ کر 210روپے کلو ہو گیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں چینی، چاول ، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دس سے بیس فیصد تک

اضافہ ہوا۔یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی فی کلو 22 روپے اورکوکنگ آئل 27 روپے تک فی لیٹرمہنگا کردیا گیا۔مظفرگڑھ میں 15 کلو والا آٹے کا تھیلا 950 سے ایک ہزار روپے تک میں فروخت ہونے لگا۔دوسری جانب وٹیلیٹی اسٹورز پر بھی مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تاہم ملک بھر میں آٹے کی قیمت ساڑھے سات ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے، ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 390 روپے تک سستا ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 22 روپے تک فی کلو مہنگا کردیا گیا ہے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی 27 روپے فی لیٹراضافہ ہوگیا ۔گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔واضح رہے ڈھائی ہفتے قبل بھی مختلف برانڈز کے گھی 43 روپے اور کوکنگ آئل 17 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔علاوہ ازیں ملک بھر میں آٹے کی قیمت ساڑھے سات ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ملتان میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 390 روپے تک کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کراچی میں آٹے کا تھیلا 120 روپے تک سستا ہوگیا۔ لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا 80 روپے تک سستا ہوا جبکہ بنوں میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق ملتان میں آٹے کا تھیلا 1250 سے کم ہو کر 860 روپے، کراچی میں 1320 سے کم ہو کر 1200 روپے، لاڑکانہ میں 1200 سے کم ہو کر 1120 روپے جبکہ بنوں میں 1220 سے کم ہو کر 1200 روپے ہو گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ پشاور میں آٹے کا تھیلا 1300 روپے تک میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا 1280 روپے تک میں فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 1270 روپے جبکہ خضدار میں اس کی قیمت 1230 روپے تک ہے۔ اسلام آباد 870، سیالکوٹ 855 روپے، لاہور اور راولپنڈی میں 860 روپے، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ اور بہاولپور میں بھی آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے تک ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…