ماہ دسمبر کے بلوں میں بھاری جرمانے صارفین کے ہوش اڑادیئے

10  جنوری‬‮  2021

لکی مروت( آن لائن )پیسکو لکی مروت نے ماہ دسمبر کے بلوں میں بھاری جرمانے ڈال کر صارفین کے ہوش اڑادیئے ، صارفین جرمانوں کی معافی اور اوور بلنگ کی شکایات کے ساتھ پیسکو حکام کے دفاتر کا طواف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں ماہ دسمبر کے بجلی بل موصول ہوئے تو ان میں بھاری جرمانے ڈالے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ

بجلی کے بلوں میں20ہزار روپے سے زائد جرمانے کی رقم شامل کی گئی ہے ۔ صارفین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف کاروائی کی بجائے نقصانات جرمانوں کی شکل میں ان سے پورے کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو صارفین اپنے بل باقاعدگی سے جمع کرتے ہیں وہ پیسکو کی طرف سے تعریف و توصیف کے مستحق ہیں لیکن پاور سپلائی کمپنی بھاری جرمانوں کے ذریعے ان کا اعتماد مجروح کررہی ہے ۔صارفین نے پیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بنوں سرکل کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر سے مطالبہ کیا ہے کہ صارفین کے بلوں میں ڈالے گئے جرمانے معاف کئے جائیں اور مقامی افسران کوتمام تر توجہ نادہندگان سے وصولیوں اور کنڈہ کلچر کے خاتمے پر مرکوز کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں۔ دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں گیس ، بجلی اور پانی کے اور بلنگ کی وجہ سے عوام میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے ۔ عوام نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے ملک لوگ مزید بیروز گار ہو رہ ہیں جبکہ گھر میں کھانے کے فاقے بھی پڑتے جارہے ہیں ایسی صورتحال میں اگر اوربلنگ کی وجہ سے ہم کہاں جائیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں سے اوور بلنگ کی شکایات نوٹ ہوئی ہیں ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…