ترسیلات زر کی بڑھتی ہوئی آمدنی، پاکستانی روپے نے ڈالر، پائونڈ، یورو اورریال کو بھی پچھاڑ دیا

14  ‬‮نومبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی) ملک قانونی چینلز سے ترسیلات زر کی بڑھتی ہوئی آمدنی نے باعث گزشتہ ہفتے بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کومزید بے قدرکئے رکھا۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے بھی ڈالرکے مقابلے میں روپیہ تگڑارہا اور انٹربینک مارکیٹ میں

ڈالر کی قدر 7ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ ہفتے وار کاروبار کے دوران انٹربینک واوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر159روپیسے بھی نیچے آگئی۔درآمدی ایل سیز کھلنے کے باوجود ڈالر کی قدرمسلسل تنزلی سے دوچار رہی۔گزشتہ ہفتے ڈالر، یورو پاونڈ اور ریال کی قدروں میں کمی واقع ہوئی۔ ہفتیوار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر 93 پیسے گھٹ کر158روپے16پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر1.20 روپے کی کمی سے158.10 روپے پر بند ہوئی.اسی طرح انٹربینک میں یوروکرنسی کی قدر مجموعی طورپر1.58روپے گھٹ کر186.86 روپے پرآگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یوروکرنسی کی قدر3.50روپے گھٹ کر185روپے ہوگئی۔انٹربینک میں برطانوی پاونڈ کی قدر90 پیسے گھٹ کر 208.10روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر 1.50 روپے گھٹ کر207 روپے ہوگئی.اسی طرح انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر25پیسے گھٹ کر 42.16روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 5پیسے گھٹ کر 41.50روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…