پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت59ارب57کروڑ27لاکھ روپے بڑھ گئی

28  جولائی  2020

کراچی (این این آئی )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید 406.11پوائنٹس کے اضافے سے38627.27پوائنٹس کی بلندسطح پرپہنچ گیاجب کہ64.03 فی صدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت59ارب57کروڑ27لاکھ روپے بڑھ گئی اور

حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 36.85فیصد زائدرہا ۔گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی برقرار رہی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 38300،38400،38500اور38600 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس406.11پوائنٹس کے اضافے سے 38627.27پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس بھی187.43پوائنٹس کے اضافے سے16821.71پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 225.05پوائنٹس کے اضافے سے 27253.42پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔ گذشتہ روزمجموعی طور پر392کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے251کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ122میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت71کھرب54ارب96کروڑ9لاکھ روپے سے بڑھ کر72کھرب14ارب26کروڑ87لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے لحاظ سے وائتھ پاک کے حصص 46.99روپے کے اضافے سے994.49روپے اورفلپ موریس 24.99روپے کے اضافے سے1775روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 141.21روپے کی کمی سے 6577.12روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص 51.99روپے کی کمی سے835.01روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…