پی ایس او نے بلیک میں ڈیزل فروخت کرنا شروع کردیا ،حیرت انگیز دعویٰ کر دیا گیا 

10  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن ) حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ پی ایس او نے بلیک میں ڈیزل فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ پی ایس او کے علاؤہ کسی تیل کمپنی کے پاس ڈیزل دستیاب نہیں ہے اور    پی ایس او نے پانچ ہزار لیٹر ڈیزل کے بدلے پندرہ ہزار لیٹر پیٹرول خریدنے کی شرط رکھ دی ہے ۔ماچھی کے

ٹرمینل شیخوپورہ پر پی ایس او کے افسران ڈیزل بلیک میں فروخت کرنے لگے ہیں اور مٹھی گرم۔کرنے پر ہی ڈیزل دیا جاتا ہے جبکہ اٹک ائل،باقری،شیل کے پاس بھی ڈیزل موجود نہیں ہے دوسری طرف پارکو ریفائنری شٹ ڈاؤن ہونے سے بھی ڈیزل کی قلت پیدا ہوئی۔پیڑول پمپ مالکان کا موقف ہے کہ سب کو معلوم تھا کہ گندم کی کٹائی اور صفائی کے دوران ڈیزل زیادہ استعمال ہوتا ہے اور ٹریکٹرز چلتے ہی ڈیزل پر ہیں مگر اس کے باوجود حکومت نے بر وقت  ڈیزل درآمد نہیں کیا اور کھپت بڑھ گئی پیٹرول پمپ مالکان ڈیزل نہ ملنے پر شدید پریشان ہیں کیونکہ محمود کوٹ سمیت جہاں جہاں بھی ٹرمینل ہیں وہان ڈیزل نہیں ہے اور پنجاب کے کئی ڈپوز خشک ہوگیے صرف پی ایس او ڈیزل فروخت کر رہا ہے اور اس کو بھی بلیک میں شرائط کے ساتھ فروخت کیا جارہا ہے پیٹرول پمپس مالکان نے فوری طور پر حکومت سے ڈیزل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…