ٹرین کرایوں میں 25 فیصد تک کمی کردی گئی

9  مارچ‬‮  2020

لاہور(این این آئی) ملک بھر میں چلنے والی تمام ٹرینوں کے اے سی بزنس اور اے سی اسٹینڈرز کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد سے 25 فیصدتک کمی کر دی گئی۔اگر کوئی مسافر کسی جگہ آنے جانے کی بیک وقت ٹکٹوں کی ریزرویشن کرواتا ہے تو اسے کرائے میں 25فیصد رعایت ہو گی اور اگر کوئی مسافر کسی جگہ جانے کیلئے صرف ایک طرف کی ٹکٹ کی ریزرویشن کرواتا ہے تو اسے کرائے کی

مد میں 10فیصد رعایت ہوگی، مسافروں کو یہ رعایت 8مئی تک حاصل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے لاہور،اسلام آباد،کراچی اور ملتان سمیت پشاور  کے درمیان ریل سے سفر کرنے والے مسافروں کی سہولت کیلئے ملک بھر میں چلنے والی ٹرینوں کے اے سی بزنس اور اے سی سٹینڈرز کلاس کے کرایوں میں خاطرخواہ کمی کا اعلان کیا ہے ۔اس حوالے سے ریلوے کی تمام ڈویژنوں کے ریزرویشن دفاتر کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ان ٹرینوں میں فیصل آباد ایکسپریس ٹرین، قراقرم ایکسپریس ٹرین،فیصل ایکسپریس، سبک خرام ٹرین، ملت ایکسپریس ٹرین، شالیمار ایکسپریس،شاہ حسین ایکسپریس، سندھ ایکسپریس، بہاوالدین ذکریا ایکسپریس ، گرین لائن ، سبک رفتار ، ملتان ایکسپریس، مہر ایکسپریس، تھل ایکسپریس، راوال ایکسپریس، اسلام آباد ایکسپریس، عوام ایکسپریس رحمان بابا ایکسپریس ٹرین، کراچی ایکسپریس ٹرین، موسی پاک اوربزنس ایکسپریس ٹرین شامل ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…