پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی، سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ،سونے کی قیمت دوبارہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

5  مارچ‬‮  2020

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دو روزہ مندی کے بعد جمعرات کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 475.71پوائنٹس کے اضافے سے 39ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے39382.11پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 68.37فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 83ارب15کروڑ11لاکھ روپے بڑھ گئے،اورکاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت82.21فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کوٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے دو روز سے جاری مندی کے نتیجے میں سستے ہونیو الے شیئرز کی خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس39ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرنے میں کامیاب ہوگیا اور 39742[پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 475.71پوائنٹس کے اضافے سے39382.11پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس225.85پوائنٹس کے اضافے سے18082.11پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس309پوائنٹس کے اضافے سے27228.79پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر370کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے253کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ102 میں کمی جبکہ15 میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83ارب15کروڑ11لاکھ روپے کے اضافے سے بڑھ کر73کھرب 42ارب62کروڑ31لاکھ روپے ہوگئی۔جمعرات کو34کروڑ7لاکھ22ہزار شیئرز کاکاروبار ہوا جوبدھ کے مقابلے میں ۱یک کروڑ53لاکھ 73ہزار شیئرززائد ہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت273روپے کے اضافے سے7098روپے اوریو کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت90.01روپے اضافے سے2340روپے ہوگئی۔

جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے فلپ موریس کی قیمت100.05روپے کمی سے1999.95روپے اورپاک سروسزکے حصص کی قیمت 67.86روپے کمی سے 925روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے فوجی سیمنٹ، یونٹی فوڈز،پاک انٹر بلک،ہیسکول پٹرول،میپل لیف،پاور سیمنٹ،ڈی جی خان سیمنٹ،فوجی فوڈزاور ورلڈ کال ٹیلی کام کے شیئرز سرفہرست رہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے

اضافے سے94ہزار200روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالرکے اضافے سے 1644ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے94ہزار200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 86روپے کے اضافے سے80761روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 857روپے مستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…