آئی ایم ایف پروگرام میں جانے سے بہتر حکومت کو کیا کرنا چاہیے جس ملکی معیشت بہتر ہو جائے گی ؟ مشورہ دیدیا گیا

11  فروری‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن )سابق گورنر اسٹیٹ بینک اور سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے سے بہتر ہے کہ حکومت مشکل فیصلے خود کر لے۔ایک انٹرویومیں اسٹیٹ بینک کی سابق گورنر اور سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ پاکستان میں گورننس کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے معیشت بہتری کی جانب نہیں جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بجائے ہمیں خود آئی ایم ایف کی طرح کے پروگرام ترتیب دینے چاہئیں اگر ہم نے اپنی معیشت کو درست کرنا ہے تو مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے۔ ہمیں کیا ضرورت ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جا کر مشکلات کا سامنا کریں اس سے اچھا تو ہم اپنے پروگرام ترتیب دے دیں۔ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے سے مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے، اگر بنیادی افراط زر پر قابو پالیں تو مہنگائی پر کسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔مہنگائی بڑھنے سے عام آدمی کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری برآمد بڑھیں گی تو ہم برآمد کریں گے تاہم ایسا نہیں ہو رہا۔ سرمایہ دار پریشان ہیں پاکستان میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سرمایہ دار پاکستان میں آنے سے گھبراتے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہاٹ منی کو صرف روپیہ کی قیمت میں اضافے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ وقتی بہتری کا باعث بنتا ہے۔ٹیکس جمع کرنے میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی کی جانب سے بہت اچھا کام کیا گیا ہے اور اگر اس پر اسی طرح کام جاری رہا تو معیشت پر بھی اچھے اثرات پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بحالی کیلئے حکومت کو ہر ادارے کیلئے معاشی اصلاحات تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں توانائی اور گیس سیکٹر کو بہتر کرنے کے لیے سرمایہ لگانا پڑے گا یا پھر ان کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑے گا ورنہ یہ ادارے مزید متاثر ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…