پاکستان اسٹاک ایکسچینج  سرمایہ کاری میں بڑی تیزی ، سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ، قیمت خرید شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو گئی ڈالر کی قیمت کو بھی ریورس گیئر لگ گیا ،

7  جنوری‬‮  2020

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس608.23پوائنٹس کے اضافے سے41904.47پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ70.41 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں61ارب 34کروڑ84لاکھ روپے بڑھ گئے تاہم کاروباری حجم پیر کی

نسبت 22.40فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کوٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور سرمایہ کاروں نے پیر کو مندی کے باعث حصص کی قیمتیں کم ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی خریداری کی جس کے نتیجے میں کے ایس  ای100انڈیکس 41968پوائنٹس کی بلندسطح پر جاپہنچا بعد میں 42ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب پرافٹ ٹیکنگ کے رجحان کے باعث60پوائنٹس کی کمی ہوئی لیکن تیزی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس608.23پوائنٹس کے اضافے سے41904.47پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 322.36پوائنٹس کے اضافے سے 19331.46پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس230.23پوائنٹس کے اضافے سے29375.75پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر365کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے257کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ93میں کمی اور15میں استحکام رہا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں61ارب 34کروڑ84لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر79کھرب 8ارب 51کروڑ70لاکھ روپے ہوگیا۔منگل کو 20کروڑ68لاکھ شیئرز کا

کاروبار ہوا جوپیر کی نسبت 5کروڑ97لاکھ شیئرز کم ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے کولگیٹ پومولو کے حصص کی قیمت80.05ہزارروپے کے اضافے سے بڑھ کر260روپے اوربہانیروٹیکس کے حصص41روپے کے اضافے سے41روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب254.91روپے اور175روپے کی کمی ہوئی

جس سے رفحان میظ  کے حصص کی قیمت 7ہزار9پیسے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت8ہزارروپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ہیسکول پٹرول ،کے الیکٹرک،صدیق سنز،ٹی آر جی پاک، یونٹی فوڈز،میپل لیف،،فوجی فوڈز، پی ایس او ،بینک آف پنجاب اورایونشن کے

شیئرز نمایاں رہے ۔دوسری جانبعالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں11ڈالر کی کمی ہوئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300روپے کم ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت11ڈالر کی کمی سے1567ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرکراچی،حیدرآباد، سکھر،

ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت 1300روپے کی کمی سے 92100ر وپے اوردس گرام سونے کی قیمت 1114روپے کی کمی سے78961روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1070روپے اوردس گرام کی قیمت 917روپے مستحکم رہی۔جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی

قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو ،برطانوی پاونڈ ،سعودی ریال اور یوے ای درہم کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈاکر کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.10روپے سے گھٹ کر155روپے اور قیمت فروخت155.20روپے سے گھٹ کر155.10

روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155روپے اور قیمت فروخت155.30روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 172.60روپے سے بڑھ کر172.70روپے اور قیمت فروخت174.30روپے سے گھٹ کر174.20 ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید 202.80روپے سے بڑھ کر203روپے اور قیمت فروخت 204.50روپے برقرار رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 41.10روپے سے بڑھ کر41.15روپے اور قیمت فروخت 41.40روپے سے بڑھ کر41.45روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.10روپے سے بڑھ کر42.15روپے اور قیمت فروخت 42.40روپے  سے بڑھ کر42.45روپے ہوگئی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید 22روپے اور قیمت فروخت 23روپے مستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…