پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی جاری،انڈیکس کی اونچی اُڑان،روپے کے مقابلے میں ڈالر اور سونا مزید سستاہوگیا

5  دسمبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید370.58پوائنٹس کے اضافے سے 40641.10پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ 55.94فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 90ارب 60کروڑ1لاکھ روپے بڑھ گئے اورکاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 29.18فیصدزائد رہا۔

گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوااور ملکی معیشت کے اشاریئے مستحکم ہونے ے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی زبردست خریداری دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 40813 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس370.58پوائنٹس کے اضافے سے 40641.10پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس171.48پوائنٹس کے اضافے سے18571.15پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس277.17پوائنٹس کے اضافے سے28711.70پوائنٹس ہو گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر404کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے226کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،159میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 90ارب 60کروڑ1لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر77کھرب55ارب 87کروڑ12لاکھ روپے ہو گیا جب کہ کاروباری حجم بھی 50کروڑ79لاکھ شیئرز رہا جو بدھ کے مقابلے میں 11کروڑ47لاکھ شیئرز زائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ  سے نیسلے پاکستان کے بھاومیں 150روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکی حصص قیمت6900روپے ہو گئی

اسی طرح 94.50روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولو  کے حصص کی قیمت 1984.50ہزارروپے پر جا پہنچی تاہم آئی لینڈ ٹیکسٹائیل اور باٹا پاک کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 70.60روپے اور23روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں آئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت گھٹ کر1341روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر2126.49روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز،فوجی سیمنٹ،میپل لیف،کے الیکٹرک، ٹی آر جی پاکستان،،فوجی فوڈز،پاک الیکٹران،بینک اسلامی،پاور سیمنٹ اور میپل لیف آر کے حصص سرفہرست رہے۔

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید3 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے کمی آگئی۔دیگر کرنسیوں میں برطانوی پاونڈ قدر میں اضافہ جب کہ سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں کمی ریکارڈکی گئی اور یورو کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید3پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.10روپے سے گھٹ کر155.07 اورقیمت فروخت155.20روپے سے گھٹ کر155.17روپے ہوگئی جب کہ

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدر میں 20پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید155روپے سے گھٹ کر154.80روپے اور قیمت فروخت155.20روپے سے گھٹ کر155.10روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے170.80روپے سے گھٹ کر170.50روپے اورقیمت فروخت20پیسے کے اضافے سے172روپے سے بڑھ کر172.20روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید75پیسے کے اضافے سے201روپے سے بڑھ کر201.75روپے اورقیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے202.50روپے سے بڑھ کر203.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.10روپے سے گھٹ کر40.90روپے اورقیمت فروخت41.35روپے سے گھٹ کر41.30روپے ہوگئی

جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.10روپے  سے گھٹ کر41.90رپے اورقیمت فروخت 42.35روپے سے گھٹ کر42.30روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22روپے اور قیمت فروخت23روپے مستحکم رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالرکی کمی ہوئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ100روپے سستا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2ڈالرکی کمی سے1475ڈا لرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے85350روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 86روپے کی کمی سے73174روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…