سیاحوں کے لیے بہترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان اور بھارت کی حیرت انگیز پوزیشن،سپین پہلی پوزیشن حاصل کرکے بازی لے گیا

28  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)عالمی مسابقتی انڈیکس کے مطابق پاکستان اس سال سیاحوں کے لیے محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں 121 ویں نمبر پر موجود ہے۔اکنامک، آرٹس، ثقافت، سائنس وٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں کی فہرست مرتب کرنے والے ادارے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ عالمی مسابقتی انڈیکس نے دنیا بھر میں

سیاحوں کے لیے بہترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔ دی ورلڈ انڈیکس کے سالانہ اعداد وشمار کے مطابق فہرست میں اسپین پہلی پوزیشن حاصل کرکے بازی لے گیا ہے۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر فرانس، تیسرے پر جرمنی، چوتھے پرجاپان، پانچویں پر امریکا، چھٹے نمبر پر برطانیہ، ساتویں پر آسٹریلیا، آٹھویں نمبر پر اٹلی، نویں پر کینیڈا اوردسویں نمبر پرسوئزرلینڈ سیاحوں کے لیے بہترین ملک قرار دئیے گئے ہیں۔ورلڈ انڈیکس کی فہرست میں بھارت 34 ویں نمبر پر سیاحوں کے لیے بہترین ملک قراردیا گیا ہے تاہم افسوس کی بات ہے کہ 129 ممالک کی فہرست میں پاکستان 121 ویں نمبر پر موجود ہے۔ جب کہ سب سے آخر میں 129 ویں نمبر پر نائیجریا کو سیاحوں کے لیے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین ورلڈ انڈیکس کی مرتب کردہ فہرست پر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے آدتیہ کے نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت گندگی، ماحولیاتی آلودگی، کرپشن، بدعنوانی، ریپ اور سب سے زیادہ ناقص انفرا اسٹرکچرکے ساتھ کس طرح 34 ویں نمبر پر ہوسکتا ہے؟۔ عالمی مسابقتی انڈیکس کے مطابق پاکستان اس سال سیاحوں کے لیے محفوظ ترین ممالک کی فہرست میں 121 ویں نمبر پر موجود ہے۔اکنامک، آرٹس، ثقافت، سائنس وٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں کی فہرست مرتب کرنے والے ادارے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ عالمی مسابقتی انڈیکس نے دنیا بھر میں سیاحوں کے لیے بہترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…