پاکستان اپنی صلاحیت کا صرف 50 فیصد ٹیکس وصول کرتا ہے، ورلڈ بینک

25  ‬‮نومبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی صلاحیت کا صرف 50 فیصد ٹیکس وصول کرتا ہے، جہاں کاروباری طبقہ ٹیکس نہ دے وہاں حکومتیں کام نہیں کرسکتیں، پاکستان کے بیشتر ریٹیلرز ٹیکس نہیں دیتے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا ٹیکس نظام سہل نہیں ہے، خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کو سال میں 60 ٹیکس ریٹرن جمع کرانے پڑتے ہیں، مختلف مصنوعات پر 26 قسم کے مختلف ٹیکس عائد ہیں جبکہ

کمپنیاں صوبے کو الگ اور وفاق کو الگ جواب دہ ہیں، دوسری جانب حکومت نے زراعت، تعمیرات اور ٹیکسٹائل کے شعبے کو کافی مراعات دے رکھی ہیں۔ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام آسان بنانے کے لئے صوبوں اور وفاق کو مل کر کام کرنا ہوگا۔تجزیہ کاروں کے مطابق جہاں حکومت عوام کو ٹیکس نظام میں شامل کرنے کے لئے ایڑھی چوٹی کا ضرور لگا رہی ہے وہیں ایف بی آر کو بھی ہاتھ پیر چلا نے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…