انجمن تاجران اشرف بھٹی گروپ کالاہور چیمبر کے انتخابات میں پیاف فائونڈر ز کی حمایت کا اعلان

14  ستمبر‬‮  2019

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران ( اشرف بھٹی گروپ )نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں پیاف فائونڈر زالائنس کی بھرپور حمایت اورمختلف مارکیٹوں میں انتخابی مہم چلانے کا اعلان کر دیا ۔ مرکزی صدر اشرف بھٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری جنرل محبوب سرکی ، لاہو ر کے صدر میاں طارق فیروز ، جنرل سیکرٹری طاہر نوید

فنانس سیکرٹری نعیم بادشاہ سمیت دیگر عہدیداروں اور مختلف مارکیٹوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اشرف بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیاف فائونڈرز الائنس کے قائدین تاجروں کے مسائل حل کرانے کی اہلیت رکھتے ہیں اور ہردور میں اس کیلئے عملی کاوشیں اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ انشا اللہ لاہور چیمبر کے سالانہ انتخابات میں پیاف فائونڈرز کے حمایت یافتہ امیدوار بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام مارکیٹوں اوربازاروں میں پیاف فائونڈرز کے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائی جائے گی اور اس سلسلہ میں عہدیداروں کوجلد باضابطہ ذمہ داریاں سونپی جائیں گی ۔ علاوہ ازیں اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے سے کاروبار سکڑ رہا ہے جس کی وجہ سے بیروزگاری کا سونامی آئے گا ۔ حکومت کی اقتصادی ٹیم موجودہ نازک حالات کو نظر انداز کرنے کی بجائے مسائل کو حل کرے تاکہ معیشت کا پہیہ جام ہونے کی بجائے چلتا رہے ۔ ایف بی آر کی جانب سے تاجروں سے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی بجائے اسے طوالت دینا خود حکومت کیلئے نقصان کا باعث بن رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…