آٹے کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خدشہ ،پاکستانیوں کو خبر دار کردیا گیا

24  اگست‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن ) سندھ اور خیبر پختونخوا کے صوبائی محکمہ خوراک کے پاس سرکاری گندم کے ناکافی ذخائراور نجی مارکیٹ میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے سبب مستقبل قریب میں یہاں آٹے کا سنگین بحران پیداہونے کاخدشہ ہے۔

سندھ اور کے پی کے میں گندم کی قلت کے سبب پنجاب پر بھی دبا بڑھ رہا ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار رواں برس محکمہ خوراک سندھ نے گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے پر سرکاری خریداری نہیں کی۔ نیب حکام کی جانب سے ہونے والی تحقیقات میں واضح ہوا ہے کہ محکمہ خوراک سندھ کے کرپٹ مافیا نے4 سے5 لاکھ ٹن سرکاری گندم خوردبرد کی تھی۔سندھ فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سرکاری ریکارڈ کے مطابق تو محکمہ خوراک سندھ کے پاس 8 لاکھ 31 ہزار ٹن گندم اسٹاک ہونا چاہیے لیکن اندازاًمحکمہ خوراک سندھ کے پاس صرف 4 سے 5 لاکھ ٹن گندم موجود ہے ۔یہی وجہ ہے کہ سندھ بالخصوص کراچی کی اوپن مارکیٹ میں گندم 1560 روپے فی من فروخت ہو رہی ہے۔محکمہ خوراک سندھ کو فوری طور پر پاسکو سے 5 لاکھ ٹن گندم لینا ہو گی ورنہ آٹے کا بحران آ سکتا ہے۔خیبر پختونخواہ سے وابستہ فلورملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین نعیم بٹ نے بتایا ہے کہ محکمہ خوراک خیبر پختونخواہ کے پاس صرف 1 لاکھ 30 ہزار ٹن گندم رہ گئی ہے ۔پاسکوسے 5لاکھ ٹن گندم خریدناہوگی۔سبسڈائزڈ آٹا اور گندم غیر قانونی طریقہ سے پنجاب سے باہر نہیں جانے دیں گے۔ سندھ،کے پی کے،بلوچستان اور آزاد کشمیر نے وفاقی حکومت کے ماتحت محکمہ پاسکو سے گندم خریدنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…