فکسڈ ٹیکس کے معاملے پر تاجروں کی کمیٹی ایسی تجاویز دے گی جو قابل قبول ہوں ، اشرف بھٹی

18  اگست‬‮  2019

لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ فکسڈٹیکس کے معاملے پر حکومت سے مذاکرات میں دلائل کے ساتھ اپنے نقطہ نظر پیش کریں گے اورتاجروں کا کیس بھرپور طریقے سے لڑیں گے ،تاجر رہنما ئوں کی مشاورت جاری ہے ۔

اور متفقہ موقف پیش کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مارکیٹوں کے تاجر رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جس میں فکسڈ ٹیکس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ہم کھلے ذہن کے ساتھ حکومت سے مذاکرات کر رہے ہیں اور قوی امید ہے کہ فکسڈ ٹیکس کے حوالے سے ہم حکومت کو دلائل کے ذریعے قائل کرلیں گے ۔ تاجر ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن حکومت ان پر اتنا بوجھ نہ ڈالے کہ وہ کاروبار بند کرنے پر مجبو رہو جائیں جس سے معیشت کا دیوالیہ نکل جائے گا۔ سامنے آنے والا مجوزہ مسودہ تاجروں نے مسترد کر دیا ہے اور یقینی طو رپر مذاکرات کے بعد نیا مسودہ مرتب کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ تاجر اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور گزشتہ ماہ تاجروں نے کامیاب ہڑتال کر کے ثابت کردیا ہے کہ خیبر سے کراچی تک لاکھوں تاجر اپنے حقوق کیلئے متحد ہیں ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ فکسڈ ٹیکس کے معاملے پر تاجروں کی کمیٹی ایسی تجاویز دے جو قابل قبول ہوں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کا حل نکلے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے ہونے والے مذاکرات میں دیگر مسائل سے بھی آگاہ کرینگے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…