ریگولٹری اتھارٹی کسٹمز کے نام سے نیا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ

  جمعرات‬‮ 11 جولائی‬‮ 2019  |  13:10

اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملکی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے ایڈیشنل کلکٹرزکی سربراہی میں ریگولٹری اتھارٹی کسٹمز کے نام سے نیا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریگولیٹری اتھارٹی کوبرآمدی یونٹس کو لائسنس کے اجرا،تجدیدی و توسیع اور برآمدی اشیا کی اجازت دینے،درآمدی خام مال کی بونڈ ٹو بونڈٹرانسفر فاضل،اضافی سامان و آلات کو سکریپ میں رکھنے اور فروخت کرنے کیاجازت دینے سمیت دیگر اختیارات حاصل ہونگے جس کیلیے ایکسپورٹ اوریئنٹڈ یونٹس اینڈ سمال اینڈمیڈیم انٹرپرائزز رؤولز 2008 میں ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اکسپورٹ اوریئنٹڈ یونٹس اینڈ اسمال اینڈمیڈیم


انٹرپرائزز رؤولز 2008 میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے آرا کیلئے متلعقہ اسٹیک ہولڈرز کو بھجوادیا ہے اور اسٹیک ہولڈرز پندرہ دن کے اندر اندر اپنی آرا و تجاویز دے سکیں گے۔

موضوعات:

loading...