خسارے کے شکار قومی اداروں کےقرضے میں کتنے کھرب کا اضافہ ہو گیا ، اسٹیٹ بینک نے ہوشربا اعدادو شمار جاری کر دیئے

7  جولائی  2019

کراچی (آن لائن)پاکستان کے پہلے سے خسارے کے شکار قومی اداروں نے نجی بینکوں سے گزشتہ مالی سال کے دوران 36 فیصد زائد کے قرضے لیے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 19-2018 کے اختتام پر اداروں کے مجوعی قرضے 10 کھرب 68 ارب روپے تک پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق نقصان میں چلنے والے اداروں نے راوں 19-2018 کے دوران 3 سو 29 ارب 70 کروڑ روپے کے قرضے لیے۔

جبکہ مالی سال 18-2017 کے دوران یہ قرضے 2 سو 45 ارب روپے جبکہ 17-2016 کے دوران یہ قرضے 2 سو 54 ارب روپے پر تھے۔جب پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو اس نے ابتدائی طور پر “خودمختار مالی فنڈ” کے قیام کی بات کی جسے انہوں نے سرمایہ کمپنی کا نام دیا جس کے سائے تلے تمام ریاستی اداروں کو جمع کرنا تھا۔حکومت نے سرمایہ کمپنی بنائی اور اس کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا بھی تقرر کیا جنہوں نے بعد میں چیئرمین کا انتخاب کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…