ڈالر کے روپے پر تابر توڑ حملے ،ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

18  مئی‬‮  2019

کراچی(این این آئی)ڈالر کے روپے پر تابر توڑ حملے، ایک ہفتے کے دوران ڈالرکی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی، روپے کی بے قدری نے اسٹاک مارکیٹ کو بھی ڈھیر کر دیا،30ہفتوں کی بدترین گرواٹ ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ڈالر روپے کو

روندتا ہوا تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 7.60روپے اضافے سے149 روپے ہوگئی۔ڈالر کے دام بڑھنے سے صرف ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں میں 800 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔بے لگام ڈالر سے عوام کو مہنگائی کا عذاب جھیلنا پڑے گا، پٹرول، ڈیزل، دال، آٹا، چاول سب کچھ مہنگا ہوجائے گا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو دھجکا لگا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا30کاروباری ہفتوں کے بعد بدترین ہفتہ رہا،کے ایس ای100انڈیکس1549پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد مارکیٹ33ہزار 166 پوائٹس کی سطح پر بند ہوا،کے ایس ای100 انڈیکس میں4.5فیصدکمی سے سرمایہ کاروں کے3کھرب15ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔ایک ہفتے کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے مجموعی طور پر82 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے، جنوری سے اب تک عالمی سطح پر بدترین کارکردگی دکھانے والی اسٹاک مارکیٹوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تیسرے نمبر رہا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…