تاجربرادری نے اقتصادی ترقی کو ٹیکس نظام آسان بنانے،کاروبار دوست ٹیکس پالیسیوں سے مشروط کردیا

15  مئی‬‮  2019

کراچی(این این آئی) دالوں،چاول،چینی، مصالحہ جات،گندم و دیگر اجناس کے تھوک تاجروں،درآمدکنندگان وبرآمدکنندگان کی نمائندہ کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن(کے ڈبلیو جی اے)کے سرپرست اعلیٰ انیس مجیداور چیئرمین ملک ذوالفقار نے ملک کو اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے کاروبار دوست ٹیکس پالیسیوں اور ٹیکس نظام کو سہل بنانے سے مشروط کیا ہے۔

نئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے ابتدائی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زائد ٹیکسوں کے بوجھ کے ساتھ ساتھ تاجربرادری کا سب سے بڑا مسئلہ ایف بی آر حکام کی جانب سے ہراساں کیا جانا ہے اب جبکہ نئے چیئرمین نے ایف بی آر حکام کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس گزاروں کو ہراساں نہ کیا جائے یقینا یہ خوش آئنداقدام ہے مگر شبر زیدی کو اپنی دی گئی ہدایات پر عمل درآمد بھی یقینی بنانا ہوگا تب ہی ایف بی آر میں تاجروں کو ہراساں کرنے کاکلچر کا خاتمہ ہوگا۔نیس مجید ، ملک ذوالفقار نے مزیدکہاکہ نئے چیئرمین ایف بی آرکی جانب سے پیشگی اطلاع کے بغیر کسی شہری کے بینک اکائونٹس منجمد نہ کرنے اور بینک اکاؤنٹ منجمد کرنے سے 24 گھنٹے پہلے چیئرمین ایف بی آر سے اجازت لینے کے اقدام سے تاجربرادری کا کھویا ہوا اعتماد بحال ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ شبرزیدی ایک منجھے ہوئے ماہر ٹیکس ہیں جو ٹیکس گزاروں اور تاجربرادری کی مشکلات سے بخوبی واقف ہیں لہٰذا تاجربرادری کو امید ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں شکایات کا ازالہ کریں گے اور کاروبار دوست ٹیکس پالیسیاں متعارف کروائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…