ایف ٹی اے سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے پیشگی کوئی تیاری نہیں کی گئی : صدر ایران پاک فیڈریشن

5  مئی‬‮  2019

لاہور(این این آئی)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ مقامی صنعتوں کو فروغ دئیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،پیداواری لاگت میں اضافے اور ٹیکسوں کی بھر مار کی وجہ سے ہماری مصنوعات عالمی منڈیوں میں مقابلے کی دوڑ سے ہی باہر ہیں۔

چین سے آزادانہ تجارتی معاہدے کے حوالے سے طے پانے والے سیف گارڈز کو سامنے لایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال چیمبرآف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ چین سے معاہدہ تو طے پا گیا ہے لیکن اس سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے پیشگی کوئی تیاری نہیں ۔ اگر ہمیں چین کی اربوں ڈالر کی مارکیٹ پر گرفت کرنی ہے تو ہمیں اپنی استعدد میں اضافہ کرنا ہوگا ۔حکومت پیداواری لاگت میں مزید کمی کیلئے اقدامات کرے اور خصوصاًمینو فیکچرررز کو ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی تیاری میں مراعات دی جائیں۔۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پا کستان اور چین کے درمیان جس طرح بڑے پیمانے پر تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جارہاہے اس سے امید ہے کہ پاکستان کی صنعت کو سہارا ملے گا اور روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہمیں چین کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہیے تاکہ ہم خود اپنی صنعتیں لگا سکیں ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…