پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

3  اپریل‬‮  2019

راولپنڈی (این این آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، حکومت نے قیمتوں میں اضافہ کرکے عام آدمی اور کاروباری طبقے کیلئے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، اس سے مہنگائی کی ایک نئی لہر آئے گی اور عوام کی قوت خرید کم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں بہت متاثر ہونگی، ہمیں انتہائی اقدام پر مجبور نہ کیا جائے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ملک شاہد سلیم نے

ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ روپے کی قدر میں کمی کے باعث عام استعمال کی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں پہلے ہی کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ ٹرانسپورٹیشن لاگت میں اضافے سے اشیا کی ترسیل مہنگی ہو جاتی ہے ۔ کاروباری لاگت میں اضافے کا براہ راست اثر برآمدات پرپڑتا ہے۔آئی ایم ایف جانے یا نہ جانے کا فیصلہ فوری کیا جائے ۔ غیر یقینی کی فضا ختم کی جائے۔ ملک شاہد سلیم نے کہا کہ ایف بی آر ، ٹیکس کولیکشن کے نام پر ہراساں نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر چیئرمین کی واضح ہدایات کے باوجود حکام دکانوں اور دفاتر پر چھاپے مار رہے ہیں ۔ عملہ کمپیوٹر ز اور ریکارڈ اٹھا کر لے جاتا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے۔ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے۔ نئے سیکٹرز کو ٹیکسوں کے دائرہ کار میں لایا جائے۔خوف کی فضا ختم کی جائے۔یہ افسوس ناک بات ہے کہ جو ٹیکس دے رہا ہے اسی کو نوٹسز مل رہے ہیں اور اسی کا آڈٹ بھی ہو رہا ہے۔ یہ قابل تشویش بات ہے۔ ٹیکس پیئرز کی عزت نفس کو مجروع کیا جا رہا ہے۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ نان فائلرز پر سختی کی جائے۔ملک شاہد سلیم نے کہا کہ ملکی معیشت پہلے ہی غیر یقینی کا شکار ہے ۔ انہوں نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس کنندگان کو عزت دی جائے اور خوف و ہراس کا ماحول ختم کیا جائے۔ اگر حالات میں بہتری نظر نہ آئی تو راولپنڈی کی تمام تاجر تنظیمیں چیمبر کے ساتھ مل کر اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…