وزیر اعظم کاگیس کمپنیوں کو لگام ڈالنے کا فیصلہ خوش آئند ہے : پاکستان اکانومی واچ

  منگل‬‮ 12 مارچ‬‮ 2019  |  12:30

لاہور(این این آئی )پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین بریگیڈئیر (ر)محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گیس کمپنیوں کو لگام ڈالنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، یہ کمپنیاں اپنا منافع بڑھانے کے لئے عوام کو لوٹ رہی ہیں ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ کو ایل این جی کی درآمد کی اجازت نہ دینے سے سرکاری گیس کمپنیوں کو کھلا میدان ملا ہوا ہے جو اپنے ناجائزمنافع کی خاطر عوام اور معیشت کو مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے۔گیس کا شعبہ مسلسل مصنوعی بحران کاشکار ہے،سابقہ حکومت نے ایل این


جی کی درآمد میں نجی شعبہ کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی تھی تاکہ صارفین کو سستی گیس مل سکے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر دو درجن سے زیادہ کمپنیوں نے سرمایہ کاری کی مگر بیوروکریسی اپنی مناپلی چھوڑنے پر تیار نہیں ہوئی اور اس نے سازشوں کا بازار گرم کر دیا جس کا نوٹس لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر نجی شعبہ کو ایل این جی درآمد کرنے کی اجازت دے دی جائے تو اس ایندھن کی قیمت کم ہو جائے گی جس سے عوام کو فائدہ ہو گا۔

موضوعات:

loading...