کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے چین ایک ارب ڈالر گرانٹ دے گا : خسرو بختیار

21  جنوری‬‮  2019

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی توجہ ملک سے غربت کے خاتمے پر ہے، کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے چین ایک ارب ڈالر گرانٹ دے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے لاہور میں نیوز کانفرنس

کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کو کم ترقی یافتہ علاقوں کی ڈیولپمنٹ کے لیے 1 ارب ڈالر عطیہ دے رہا ہے۔ خسرو بختیار نے کہا ’سی پیک کے تحت صنعتی زونز کو جلد فعال کیا جائے گا۔‘ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ درآمدات میں کمی آئے گی، زراعت کے سیکٹر سے زیادہ جی ڈی پی حاصل ہوتا ہے، اقتصادی زونز فعال ہونے سے خسارہ کم ہوگا۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے مزید کہا ’گوادر کے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، چین پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ گوادر پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، چین کے غربت خاتمے کے پروگرام سے استفادہ کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں وزیرِ اعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داوٴد نے کہا تھا کہ پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے کا سامنا ہے جسے کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، چین ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، رواں سال ستائیس بلین ڈالر سے زائد ایکسپورٹ کا ہدف مکمل کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…