پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا رجحان،100 انڈیکس میں 62 پوائٹس کا اضافہ ریکارڈ

20  جنوری‬‮  2019

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار ہوا اور 100 انڈیکس میں 62 پوائٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری یعنی جمعے کے روز کاروبار سست روی کا شکار رہا اور سرمایہ کاروں نے لین دین میں کوئی خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ دوسرے سیشن میں سرمایہ کاروں نے حصص کی خریدو فروخت شروع کی تو

مارکیٹ میں کچھ بہتری نظر آئی جو اختتام تک جاری رہی اور 100 انڈیکس 62.61 پوائنٹس اضافے کے بعد 39306 پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران 15 کروڑ 50 لاکھ سے زائد 10 کروڑ چار لاکھ کی مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی، مارکیٹ میں کے الیکٹرک کے شیئرز سب سے زیادہ فروخت ہوئے جن کا مجموعی ٹرن اوور 5 کروڑ 59 لاکھ 18 ہزار رہا۔ مجموعی طور پر ٹریڈنگ کے دوران 321 کمپنیز کے حصص پیش کیے گئے جن میں سے 184 کی قیمتوں میں اضافہ، 116 میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ نیسلے پاکستان اور یونی لیور فوڈز کی شیئرز کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت 23 جنوری کو منی بجٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ سعودی عرب نے بھی پاکستان میں آئل ریفائنری لگانے کا اعلان رواں ہفتے کیا علاوہ ازیں گزشتہ روز وزیراعظم کی غیرملکی کمپنیوں کے مالکان سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے پاکستان میں سرمایہ لگانے کا عندیہ دیا تھا۔ وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کے مطابق منی بجٹ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم مراعات، بجلی و گیس کی قیمت اور ٹیکس وصولی کے معاملے پر غریب طبقے کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب ادارہ شماریات نے بھی تجارتی خسارے کے حوالے سے رواں ہفتے ایک رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ پہلے ششماہی میں تجارتی خسارے میں کمی ریکارڈ ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق تجارتی خسارہ 5 فیصد کمی کے بعد 16 ارب اسی کروڑ ڈالر تک پہنچا جبکہ جولائی سے دسمبر کے دوران برآمدات کا حجم 11 ارب 21 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم 28 ارب ڈالر سے زائد رہا۔ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ترسیلات زر میں بھی 10 فیصد اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کے مطابق 6 ماہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 10 ارب 71 کروڑ 80 لاکھ ڈالر بھیجے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…