ایف بی آر نے1500 ٹیکس چوروں سے ذرائع آمدن کا ریکارڈ طلب کرلیا

28  ‬‮نومبر‬‮  2018

کراچی(این این آئی)کالا دھن سفید کرنے کے لئے لائی گئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے غیرقانونی جائیدادیں بنانے والے1500بڑے ٹیکس چوروں کا ڈیٹا حاصل کر لیاہے۔1500پاکستانیوں نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت آن لائن اپنا انکم ٹیکس ریٹرن فارم بھرا مگر ٹیکس جمع نہ کرایا ،ریٹرن فارم سے ڈیٹا ختم نہ کرنے کی وجہ سے بڑی بڑی جائیدادوں

اور اثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر کے سسٹم میں محفوظ ہو گئیں جس کے بعد فیڈرل بورڈآف ریونیو نے حقائق اکٹھے ہونے پر متعلقہ ٹیکس پئیرز سے جائیداوں کے ذرائع اور ٹیکس کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے سیکشن 122کے تحت آڈٹ کے نوٹسز بھجوا دئیے ہیں ، قانونی نوٹسز کا جواب نہ ملنے یا متعلقہ افراد کی طرف سے اثاثوں کو قانونی ثابت نہ کر پانے پر ایف بی آر ان بڑے ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کارروائی شروع کرے گا۔ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے معمولی ٹیکس ادا کر کے اپنی غیر قانونی جائیدادوں کو قانونی شکل دی مگر ملک بھر میں 1500سے زائد ایسے افراد سامنے آئے ہیں جنہوں نے آن لائن اپنی انکم ٹیکس ریٹرن بھری اور بڑی بڑی جائیدادوں اور کاروبار کا ذکر کیا مگر ٹیکس جمع نہیں کرایا جس پر تمام تر ڈیٹا ایف بی آر کے سسٹم نے محفوظ کر لیا ۔ایمنسٹی اسکیم کے تحت ایف بی آر کو تمام تر ڈیٹا مل گیا ہے کہ کس شہری کی کہاں اور کتنی جائیداد ہے ، تمام تر خفیہ جائیدادوں کا پول بھی کھل گیا ہے ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے تفصیلات اور کارروائی کے احکامات ملنے پر ملک بھر کے ریجنل ٹیکس دفاتر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے سیکشن 122کے تحت متعلقہ افراد کو نوٹسز بھجوا دئیے گئے ہیں جس کے تحت ان سے جائیدادوں کے ذرائع اور ٹیکس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت ٹیکس ریٹ انتہائی کم تھے اور شہری 2سے 5فیصد پر کالے دھن کو سفید کر سکتے تھے مگر فائدہ حاصل کرنے میں ناکام پاکستانی اب ایف بی آر کے شکنجے میں آ گئے ہیں جن کو جہاں اثاثوں کے ذرائع بتانا ہوں گے وہاں ان کو 25سے 35فیصد ٹیکس بھی ادا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…