اے ٹی ایم استعمال کرنے والے ہوشیار : انیس ہزار سے زائد افراد کا بینک ڈیٹا چوری

7  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے کی جانب سے انیس ہزار سے زائد پاکستانیوں کا بینک ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ہیک شدہ کارڈز ڈارک ویب پر فروخت کیے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی بینکس ہیکرز کے نشانے پر آگئے، ہیک شدہ کریڈٹ

اور ڈیبٹ کارڈز کی ڈارک ویب پر فروخت کا انکشاف ہوا ہے، مذکورہ کریڈٹ اورڈیبٹ کارڈز ڈارک ویب پر سو سے160ڈالر میں فروخت ہوئے۔ سائبر سیکیورٹی کمپنی کی رپورٹ کے مطابق بائیس پاکستانی بینکوں کے مجموعی طور پر انیس ہزار آٹھ سو چونسٹھ کارڈز کا ڈیٹا چوری ہوا، پاکستانی اے ٹی ایم استعمال کرنے والے غیر ملکیوں کا ڈیٹا بھی چوری ہوگیا، پاکستان کے چھ بینکوں نے ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیاں معطل کردیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کیپٹن (ر) شعیب کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اسٹیٹ بینک کا اعلامیہ ہے اور لوگ بھی بے شمار شکایات درج کروا رہے ہیں، کچھ بینکوں نے بھی ہم سےرابطہ کیا ہے، انہوں نے تصدیق کی کہ مختلف بینکس کا ڈیٹا بھی ہیک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کیپٹن (ر) شعیب کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود تقریباً تمام بینکوں کا ڈیٹا بیرون ملک سے ہیک کرلیا گیا ہے، اس سے قبل گزشتہ ہفتے ایک بینک کی ویب سائٹ بھی ہیک کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…