سندھ میں سی این جی بندش میں ایک دن کا اضافہ

26  اکتوبر‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ  ڈیسک) موسم سرما قریب آتے ہی ملک میں گیس کی طلب بڑھ جانے سے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز مزید ایک دن بند رہیں گے، سی این جی کی فراہمی اڑتالیس گھنٹے تک بند رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سوئی سدرن گیس نے کہا کہ سندھ میں سی این جی

بندش میں ایک دن کااضافہ کردیاگیا، صوبے میں سی این جی کی فراہمی اڑتالیس گھنٹے تک بند رہےگی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سی این جی اسٹیشنز جمعہ کی صبح آٹھ بجے کھلیں گے اور ہفتہ کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کیلئے سندھ میں سی این جی کی فراہمی بند رہے گی جبکہ میرپور میں کنڈا والی گیس فیلڈ کی سالانہ بندش سے فراہمی معطل رہے گی ۔ ایس ایس جی سی کے سسٹم میں چار سوایم ایم سی ایف گیس سپلائی کی کمی ہوئی ہے جبکہ کوئٹہ میں سردی بڑھنے پر گھریلو صارفین کی گیس طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے گذشتہ ماہ حکومت کی جانب سے سی این جی صارفین کے لیے بھی گیس 40 فیصد مہنگی کی گئی تھی ، کے پی، بلوچستان میں سی این جی 20 روپے فی کلو جبکہ کمرشل اور تندور کنکشن پر گیس 40 فیصد تک مہنگی دی جائے گی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے پر سی این جی ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آیا تھا، غیاث پراچہ نے کہا تھا کہ سی این جی کے لیے گیس کی قیمت بڑھا کر غریب عوام سے زیادتی کی گئی ہے، حکومت فیصلے پر نظرثانی کرکے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف کے لیے پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے، سی این جی بھی تو عوام استعمال کرتے ہیں، نئے نرخ سے سی این جی میں تقریباً 15 روپے کا اضافہ متوقع ہے، اضافہ 27 ستمبر سے کیا گیا، یہ پیسے عوام سے کیسے وصول کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…