پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام لینا کریڈیٹ پازیٹیو ہوگا، موڈیز

18  اکتوبر‬‮  2018

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا انٹر نیشنل مانیٹر ی فنڈ کے پروگرام لینا کریڈٹ پازیٹیو ہے، پروگرام سے پاکستان کو درکار فوری مدد مل جائے گی اور جو نئی حکومت کیلئے مدد گار ثابت ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں موڈیز نے پاکستان تحریک انصاف

حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے منی بجٹ کو بھی معشیت کیلئے بہتر قرار دیا اور کہا نیا بجٹ اخراجات اور مالیاتی خسارے میں کمی کاباعث بنے گا۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام لیناکریڈیٹ پازیٹیو ہوگا، نئی حکومت کو فوری طور مدد درکار ہے اور اس پروگرام سے پاکستان کو درکار فوری مدد مل جائے گی، جو نئی حکومت کیلئے مدد گار ثابت ہوگا اور ایک بار پھر معاشی اصلاحات کا عمل دوبارہ جاری کرنے میں مدد دے گا۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو رواں مالی سال سےآٹھ ارب ڈالر کے قرض اتارنے ہیں اور پاکستان کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنا بہتر ہے، آئی ایم ایف فنانسنگ کے اس گیپ کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے جبکہ آئی ایم ایف پروگرام سےبرآمدات ا ور سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔ ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستانی مشعیت کو بیرونی مالیاتی مسائل کا سامنا ہے زرمبادلہ ذخائر کم ترین سطح پر آگئے ہیں رزمبادلہ ذخائر تین ماہ کی درآمدات کیلئے بھی کا فی نہیں ہیں۔ یاد رہے گزشتہ ہفتے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر کی انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے لیے باضابطہ طور پر درخواست دی تھی۔ خیال رہے پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی معیشت کو استحکام بخشنے کے لیے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس ضمن میں وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں، جس سے معاشی بحران پر قابو پایا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…