پاکستان کی بیرونی دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت کم ہوگئی : ورلڈ بینک

8  اکتوبر‬‮  2018

لندن (این این آئی)ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی بیرونی دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے بنیادی طور پر زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی اور قرض کی شرح بڑھنے کے خطرے میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ورلڈ بینک کی جانب سے جنوبی ایشیا سے متعلق بجٹ کرنچ کے نام سے رپورٹ شائع کی گئی جس میں کہا گیاکہ مذکورہ فرق کو

ختم کرنے کیلئے درست اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ مستقبل میں معاشی دباؤ کو برداشت کیا جاسکے۔پاکستان کی معاشی صورتحال اس وقت خراب ہے اور مالی پالیسی سخت کرنے سے اخراجات کے ساتھ ترقی میں کمی کا امکان ہے تاہم مالی صورتحال بہتر کرنے اور برآمدات کو بڑھانے کیلئے قلیل مدتی اقدامات کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی معیشت کو تنزلی سے باہر نکالا جائے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ میں تجویز دی گئی کہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے خسارے کو درست کرنے کیلئے معاشی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا میں بڑھتی ہوئی شرح سود کی وجہ سے پاکستان کو بہت زیادہ بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت پڑے گی۔ورلڈ بینک کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی ملکی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) 4.8 فیصد تک رہے گی کیونکہ حکومت کی جانب سے توازن برقرار رکھنے کیلئے مالی پالیسی کو مزید سخت کیے جانے کا امکان ہے۔جیسے ہی پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہوگی تو جی ڈی پی 2020 میں 5.2 تک پہنچ جائے گی تاہم اس بہتری کا انحصار میکرواکنامک استحکام، سازگار بیرونی ماحول، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور برآمدات کی بحالی پر ہوگا۔ورلڈ بینک کے مطابق مالی سال 2019 کے دوران افراطِ زر کی شرح 8 فیصد تک رہے گی جبکہ یہ 2020 میں بھی برقرار رہے گی ٗاس کے ساتھ ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کے لیے ترسیلاتِ زر سے جزوی طور پر مالی معاونت ہوتی رہے گی۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 2 برس کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر دباؤ بڑھنے اور تجارتی خسارہ بڑھنے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…