ڈائیوو کمپنی نے ایسی شاندار بس سروس متعارف کروادی کہ پاکستانی جہاز پر سفر کرنا چھوڑ دیں گے

22  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائیوو ایکسپریس ٹرانسپورٹ کمپنی کسی تعارف کی محتاج نہیں، پاکستان میں بہترین سفری سہولیات متعارف اور فراہم کرنیوالی کمپنی کے طور پر صف اول میں اس کا شمار کیا جاتا ہے۔ ڈائیوو کی بسوں میں دیگر بسوں کی نسبت مسافروں کے بیٹھنے کیلئے نشستیں بھی گنجائش والی ہوتی ہیں جبکہ دوران سفر مسافروں کو کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔ لاہور شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بھی ڈائیوو نے بہتر سروس فراہمی کے بعد اب کراچی سے لاہور کیلئے جدید ترین نئی سروس

متعارف کرادی ہے۔ ڈائیوو کمپنی کی جانب سے کراچی سے لاہور سلیپر سروس متعارف کرائی گئی ہے جس میں مسافروں کے سونے کیلئے سیٹوں کی بجائے برتھ بنائے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک بس کی نشستیں نکال کر اسے ٹرین کے اے سی سلیپر ڈبے کی طرح بنادیا گیا ہے۔ اس سروس میں ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ برتھوں پر صاف ستھرے بستر بھی لگائے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو سفر کی تھکان کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ طویل سفر باآسانی کرسکیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…