ڈالر کے بعد سعودی ریال ،اماراتی درہم کی بھی لمبی چھلانگ،قیمتیں کہاں سے کہاں جا پہنچیں

26  اپریل‬‮  2018

کراچی(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 119روپے 50 پیسے کی نفیساتی حد عبور کرگئی۔صدر فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف اے پی) ملک بوستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایف اے پی کے اراکین ڈالر کی قیمت 118 روپے 70 پیسے تک لانے کیلئے فروخت کی جائیگی۔ملک بوستان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈالر کی رسد کا تعین کرے گا،تاہم ڈالر کے ریٹ دن میں دو مرتبہ صبح اور

شام کو طلب اور رسد کے تناظر میں تبدیل ہوتے ہیں۔ذخائر میں کمی کے باعث ایس بی پی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب و رسد کے فرق کو پورا نہیں کرسکتا جبکہ ماضی میں سینٹرل بینک ایکسچینج ریٹ میں توازن برقرار رکھنے کیلئے ڈالر فراہم کرتا تھا۔انٹربینک اور مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں سے ہنڈی اور حوالہ کے ذریعے رقم کے منتقلی کے حجان میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے قانونی طریقے سے زرمبادلہ کے اشاریوں میں فرق پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی) نے بھی 118 روپے 70 میں ڈالر فروخت کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ 118 روپے 40 پیسے میں قوت خرید کا اظہار کیا۔ای سی اے پی کے وضع کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائیگالیکن متعدد مرتبہ غلطی دہرانے پر کیسز ایس بی پی میں منتقل کردیا جائیگا’۔اس حوالے سے واضع رہے کہ دونوں تنظیموں کو کسی رکن پر جرمانہ عائد کرنے کا قانونی حق حاصل نہیں اور نہ ہی وہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مخصوص کر سکتے ہیں تاہم ایکسچینج کمپنیز کے مطابق خلاف وزری کرنیوالے کیرکنیت منسوخ کردی جائیگی۔واضح ہے کہ رواں ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے اسباب پر

نظر رکھنے کیلئے کرنسی ڈیلرز کے ساتھ ہنگامی اجلاس منعقد کیا تھا،جس میں ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی اے پی) نے ایس بی پی کی جانب سے ڈالر کی قیمت کو ایک ہفتے میں کم کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا،کرنسی ڈیلرز پر مشتمل دو تنظیموں نے اپنیاپنے اراکین کے ہمراہ اجلاس میں ڈالر کی قیمت کو کم لانے کیلئے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ اگر واضع کردہ قوائد و ضابط پر عمل نہیں کیا گیا

تو جرمانہ عائد کیا جائیگا۔دوسری جانب  یوروکی قدر میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈکی قدر میں25پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید144.00روپے اور قیمت فروخت145.50روپے پرمستحکم اور برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید164.50روپے سے بڑھ کر164.75روپے اور قیمت فروخت166.00روپے سے بڑ ھ کر166.25روپے ہو گئی ۔
سعودی ریال کی اور یواے ای درہم کی قدرمیں باالترتیب10،10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.50روپے سے بڑھ کر31.60روپے اور قیمت فروخت31.80روپے سے بڑھ کر31.90روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.20روپی سے بڑھ کر32.30روپے اور قیمت فروخت32.50روپے سے بڑھ کر32.60روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پر مستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…