پی ایس ایکس:کاروباری ہفتے کا مثبت رجحان کے ساتھ اختتام

20  جنوری‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای-100 انڈیکس 598 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44 ہزار 179 پر مثبت رجحان کے ساتھ بند ہوا۔ پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی سے دن کا آغاز ہوا جو اختتامی لمحات تک جاری رہا اور چند لمحے قبل تک بلند تر سطح 44 ہزار 203 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 378 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 271 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 92 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سیمنٹ کا شعبہ 3 کروڑ 39 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ سرفہرست رہا۔ پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 20 کروڑ 95 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی جس کا تجارتی حجم 10 ارب  75 کروڑ روپے رہا۔

سب سے زیادہ کاروبار ورلڈ کال ٹیلی کام کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 29 لاکھ 62 ہزار 500 حصص رہا جس کی قیمت 2.83 روپے سے شروع ہو کر 2.87 روپے پر بند ہوئی۔ سوئی سدرن گیس کے 1 کروڑ 22 لاکھ 24 ہزار 500 حصص، دیوان سیمنٹ کے ایک کروڑ 14 لاکھ، فوجی سیمنٹ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 80، 80 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ نمایاں رہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…