وہ ملک جس نے دنیا کی سب سے مشہور ومعروف ایمریٹس ائیر لائن کا اپنے ملک میں داخلہ بند کردیا،وجہ کیا نکلی ،جانئے

25  دسمبر‬‮  2017

تیونس (آن لائن)شمالی افریقی ملک تیونس نے متحدہ عرب امارات کی ایمرٹس ایئرلائن کا ملک میں آپریشن احتجاجاً منسوخ کردیا۔تیونس کی وزارت ٹرانسپورٹ نے اعلان کیا ہے کہ تیونس میں متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ایمرٹس کے ملک میں داخلے پر پابندی کردی گئی ہے۔وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں

ایمرٹس ایئرلائن کی پرواز اس وقت تک منسوخ رہیں گی جب تک اسے عالمی قوانین اور معاہدوں کے تحت نہیں چلایا جاتا۔خیال رہے کہ چند روز قبل ایمرٹس ایئرلائن نے دبئی جانے والی چند تیونسی خواتین کو بورڈنگ دینے سے انکار کردیا تھا۔جب کہ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم زیبی کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ایمرٹس ایئرلائن پر ملک میں داخلے پر عائد کردہ فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ انور گارگش کا کہنا ہے کہ سفری پابندی سیکیورٹی کی وجہ سے لگائی گئی ہے جب کہ اس حوالے سے تیونس کے حکام سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات تیونس کی خواتین کی حوصلہ افزائی اور عزت کرتا ہے، ہمیں غلطیوں اور واقعات کی تشریح سے اجتناب کرنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…