حکومت پاکستان نے ایک بار پھر بھارت پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی

13  ‬‮نومبر‬‮  2017

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے ایک بار پھر بھارت سے روئی کی درآمد پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر دی۔کاشتکاروں اورکاٹن جنرز کی جانب سے اس پابندی کا خیر مقدم جبکہ ٹیکسٹائل ملز مالکان میں تشویش کی لہر۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ وزارت فوڈ سیکورٹی کے

ذیلی ادارے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ(پی پی ڈی) کی جانب سے روئی درآمد کنندگان کو روئی درآمدی پرمٹ کے اجراء پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کی گئی ہے جس کے باعث رواں سال پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان بھارت کی بجائے امریکہ،برازیل اور ویسٹ افریقی ممالک سے روئی درآمد کر رہے ہیں جو نہ صرف بھارت کے مقابلے میں قدرے مہنگی ہے بلکہ اس کی ڈیلوری بھی خاصی تاخیر سے ہو گی ۔انہون نے بتایا کہ پی پی ڈی نے بھارت سے روئی کی درآمد کے لئے سخت ترین شرائط کی ہیں لیکن اس کے باوجود روئی درآمدی پرمٹ کا اجراء تقریبا نا ممکن بنا دیا گیا ہے جس کے باعث رواں سال ابھی تک بھارت سے روئی کی درآمد شروع نہیں ہو سکی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال پاکستان میں سخت موسمی حالات کے باعث کپاس کی فصل کا معیار متاثر ہونے سے پاکستان کے بیشتر کاٹن زونز میں روئی کا معیار بھی متاثر ہوا تھا جس کے باعث ٹیکسٹائل ملز مالکان نے بڑے پیمانے پر روئی کے درآمدی سودے کئے تھے اور اطلاعات کے مطابق اب تک ان ٹیکسٹائل ملز مالکان نے روئی کی تقریبا15لاکھ سے زائد بیلز کے درآمدی سودے طے کر لئے ہیں جن کی ڈیلوری جنوری سے شروع ہونے کی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…