ایک اور بین الاقوامی کارسازکمپنی نے پاکستان میں بڑا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا،وزیراعظم کا خیر مقدم

8  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کاروباری برادری کیلئے پرکشش مراعات اور تیزی سے ترقی کرتی معیشت سے استفادہ کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔وہ ’’واکس ویگن‘‘ بورڈ آف مینجمنٹ کے رکن ڈاکٹر جوزف بامرٹ سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ اوورسیز پروڈکشن کے سربراہ اینڈریاز سپرنڈلر، ایشیاء پیسفک کے سربراہ اولیور گلیزر، انٹرنیشنل پالیسی

اور حکومتی تعلقات کے سربراہ کلاز بو سٹینڈورس اور سی کے ڈی کے سربراہ یوری کونوشن، سی ای او پریمیئر سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ سیّد ارشد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں سیکرٹری سرمایہ کاری بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے واکس ویگن کے پاکستان میں سرمایہ کاری اور مشترکہ کاروباری منصوبے شروع کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کمپنی کو ہر ممکنہ سہولت اور معاونت کا یقین دلایا۔ پاکستانی معیشت کے استحکام کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے گذشتہ چار برسوں میں اقتصادی بحالی ہوئی ہے اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے جس سے بین الاقوامی کاروباری برادری کیلئے سرمایہ کاری کیلئے بہت زیادہ مراعات اور تیزی سے ترقی کرتی معیشت سے استفادہ کرنے کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں موٹر گاڑیوں کی دستیابی کے حوالہ سے کم شرح اور بالخصوص سی پیک کے منصوبے اور وسیع مواصلاتی بنیادی ڈھانچہ کی بدولت توسیع شدہ شاہراتی نیٹ ورک کے ساتھ پاکستان مقامی پیداوار کے ذریعے موجودہ طلب و رسد میں فرق کو دور کرنے کیلئے بین الاقوامی آٹو موبائل کمپنیوں کیلئے بہت زیادہ مواقع پیش کرتا ہے۔ وزیراعظم نے آٹو پالیسی (2016-21ء) کی مختلف خصوصیات پر روشنی ڈالی جو پرکشش مراعات کی حامل ہے تاکہ نئے برانڈز متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ مارکیٹ حصص کے فروغ،  ڈسٹری بیوشن اور آفٹر سیل سروس نیٹ ورک اور فاضل پرزہ جات کی بنیاد قائم کرنے میں معاون ہو گی۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ واکس ویگن کی ملک میں پیداوار سے بین الاقوامی معیارات کی حامل گاڑیوں کا اضافہ ہو گا۔ ڈاکٹر جوزف بامرٹ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کا موقع فراہم کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان میں کامیاب کاروباری منصوبے کی امید ظاہر کی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…