اہم خلیجی ملک کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ایک لاکھ ویزے،زبردست خبر سنادی گئی

15  اکتوبر‬‮  2017

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)پاک قطر بزنس فورم کے صدر محمد ادریس انور نے کہا ہے کہ قوی امید ہے کہ اگلے ایک ڈیڑھ برس میں مزید ایک لاکھ پاکستانیوں کو قطر کے ویزے جاری کئے جائیں گے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں موجودہہ حکومت کے دور میں قطر سے تعلقات میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گزشتہ سال دور ہ کے دوران قطری حکومت سے ویزوں کا

مسئلہ اٹھایا گیا تھا اور معاہدوں میں یہ طے پایا تھا کہ قطر پاکستانیوں کے لیے مزید تقریباً ایک لاکھ ویزے مہیا کرے گا۔ادریس انور نے کہا کہ ہنر مند پاکستانیوں اور خصوصاً کاروباری افراد کو موجودہ حالات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پاک قطر بزنس فورم کے توسط سے قطر کی بڑی کاروباری شخصیات اور معاشی ماہرین کو حال ہی میں پاکستان کا دورہ کروایا گیا جہاں انہوں نے مختلف صنعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور بہت سے معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے وقت میں قطر کو جانے والی پاکستانی برآمدات خاصی بڑھ جانے کے امکانات ہیں۔ قطر پاکستان سے تعمیراتی مواد کے علاوہ فروٹ، سبزیاں، ڈیری اور پولٹری درآمد کرے گا۔قطر میں فارماسیوٹیکل کی صنعت لگانے کے لیے بھی معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔ادریس انور کے مطابق قطر میں ہر شعبے کے اندر پاکستانی ہنر مند افراد کی کافی مانگ ہے اور ویزے کے مسائل حل ہونے کے ساتھ ہی قطر میں پاکستانیوں کے لیے کاروبار اور ملازمتوں کے مواقع بڑھ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…