بڑی ایئرلائن نے پاکستانیوں کیلئے کرایوں میں خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کردیا

19  ستمبر‬‮  2017

کراچی (این این آئی) سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ ، معاہدے کے تحت عمان ایئر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے تمام کارڈ ہولڈرز کو خصوصی ڈسکاؤنٹس دے گا۔اس معاہدے کے تحت اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے خصوصی صارفین عمان ایئر کی اکانومی اور بزنس کلاس کے شاندار کرایہ آفر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بزنس کلاس میں 20فیصد جبکہ اکانومی کلاس میں10فیصد رعایت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

اس موقع پر عمان ایئر کے پاکستان میں کنٹری منیجر کین مارشل کاکہنا تھاکہ اس طرح کی شراکت داری اداروں کے درمیان ضروری ہے، جس کے باعث ان کمپنیوں کے صارفین خصوصی پروموشنل آفر سے فائدہ اٹھاسکیں، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کے ساتھ اس شراکت داری کا فائدہ ہمارے صارفین کو ویلیو ایڈڈ سروسز کی فراہمی کی شکل میں ہوگا، ہم نے اپنے صارفین کو خوش اور مطمئن رکھنے کے لیے بزنس اور اکانومی کلاس میں خصوصی ڈسکاؤنٹس آفر متعارف کرائی ہیں۔ شراکت داری سے متعلق بات کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستا ن کے ہیڈ آف ریٹیل بینکنگ شہزاد عارف کا کہنا تھاکہ عمان ایئر اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کا شمار بہترین اداروں میں ہوتا ہے، دونوں فریق کے درمیان شراکت داری اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم اپنے صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی میں پرعزم ہیں، جس کے نتیجے میں ہمارے کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ ہولڈر عمان ایئر کی خصوصی ڈسکاؤنٹس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ عمان ایئر کی جانب سے یہ خصوصی آفر یکم ستمبر سے31 اکتوبر2017تک ہے، جبکہ باہر کے صارفین یکم ستمبر سے 31دسمبر تک فائدہ اٹھاتے ہوئے عمان ایئر کی ویب سائٹ www.omanair.comپر وزٹ کرکے یا عمان ایئر کے کراچی ، لاہور یا اسلام آباد میں واقع ٹکٹنگ آفس سے اپنا ٹکٹ بک کراسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…