پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری ، سرمایہ کاروں کے مزید45 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے

20  جولائی  2017

کراچی ( این این آئی ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 45400 ،45300،45200اور 45100 کی نفسیاتی حدوں سے گر گیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید45 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت 10.50 فیصد کم جبکہ 67.5 حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز کی جانب سے توانائی ، اسٹیل سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروباری کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 46093 کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔ تاہم سپریم کورٹ میں یومیہ بنیادوں پر پاناما کیس کی سماعت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہو گئے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 44967 پوائنٹس کی سطح پربھی دیکھا گیا ۔ تاہم ایک بار پھر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم مارکیٹ سارا دن اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس358.78 پوائنٹس کمی سے 45059.93 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پرجمعرات کو 360 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں99 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،243 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید 45 ارب 41 کروڑ48 لاکھ3 ہزار788 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے باعث سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 92 کھرب 60 ارب82 کروڑ17 لاکھ58 ہزار222 روپے ہو گئی ۔ مجموعی طور پر 14کروڑ81 لاکھ28 ہزار90 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو بدھ کے مقابلے میں ایک کروڑ73 لاکھ88 ہزار50 شیئرز کم ہے ۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈزکے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت290.00 روپے اضافے سے6090.00 روپے اور فلپس موریس پاک کے حصص کی قیمت122.75 روپے اضافے سے2900.00 روپے ہو گئی ۔ نمایاں کمی سائیفرٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت99.20 روپے کمی سے18884.80 روپے اورکولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت96.33 روپے کمی سے2302.07 روپے ہو گئی ۔

جمعرات کو ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں ایک کروڑ5 لاکھ 8 ہزار 500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت1.53روپے کمی سے 26.87 روپے اورعائشہ اسٹیل ملز کی سرگرمیاں80 لاکھ 35 ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ، جس کے شیئرز کی قیمت1روپے کمی سے18.64 روپے پر بند ہوئی ۔جمعرات کو کے ایس ای 30 انڈیکس178.80 پوائنٹس کمی سے23491.48 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس702.34 پوائنٹس کمی سے 76562.36پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 155.04 پوائنٹس کمی سے31614.65 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…