چین کا پاکستان کے ساتھ رابطہ سازی بہتر بنانے کیلئے مزید24ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

7  فروری‬‮  2017

بیجنگ(آئی این پی)چین نے پاکستان کے ساتھ رابطہ سازی کو بہتر بنانے کیلئے اپنے مغربی صوبہ سنکیانگ میں شاہراہوں کی بہتری کیلئے 24ارب ڈالرز مختص کر دیئے ، منصوبے کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان بھر میں متعدد منصوبے تیزی سے فروغ پا رہے ہیں

پاکستان میں ان منصوبو ں کے بعد چین نے سنکیانگ میں شاہراہوں کی بہتری کیلئے 24ارب ڈالرز مختص کر دیئے ، مختص شدہ فنڈ رواں سال استعمال کئے جائیں گے تاکہ شاہراہ ریشم معاشی راہداری میں اہم کردار ادا کرنے والا یہ صوبہ مستقبل میں چین کا اہم تجارتی مرکز کے طور پر کردارادا کرے گا جس سے شروع ہونے والے تجارتی قافلے پاکستان سے گزر کر ایشیا ،افریقہ اور دیگر خطوں کی جانب روانہ ہوں گے ، بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کے منصوبوں سے صوبے میں روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہونے کا بھی امکان ہے ۔ اس سے قبل مذکورہ صوبہ میں اتنی بڑی سرمایہ کاری نہیں کی گئی ،منصوبے کے تحت1.8ارب ڈالر ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر اور0.7ارب ڈالر سول ایوی ایشن کے منصوبوں پر بھی خرچ کئے جائیں گے ۔مرکزی حکومت صوبہ کو اہم معاشی راہداری کا درجہ دیتی ہے کیونکہ اس کی سرحدیں پاکستان ، قازقستان اور مینگولیا سے ملتی ہیں جن کے ساتھ مستقبل میں اربوں ڈالرز کی تجارت کی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…