بڑے مقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کوچاروں شانے چت کردیا،امریکہ نے بھی جھنڈی کرادی

17  جنوری‬‮  2017

نیویارک/زیورخ(آئی این پی )پاکستان نے ترقی پذیر معیشتوں کی فہرست میں بھارت کو مات دیتے ہوئے معاشی ترقی کے انڈیکس میں پیچھے چھوڑ دیا جبکہ امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں کاروباری ماحول پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے،وسری جانب امریکی کمپنی ای بے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) نے پاکستان کو ای کامرس مارکیٹوں میں دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان نے ترقی پذیر معیشتوں کی فہرست میں بھارت کو مات دیتے ہوئے معاشی ترقی کے انڈیکس میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں دنیا کے 79 ترقی پزیر ملکوں کی معیشتوں کی درجہ بندی کی گئی ہے، یہ درجہ بندی حکومتوں کی جانب سے معاشی ترقی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور معاشرے کے مختلف طبقات میں عدم توازن میں فرق کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کردی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کہ زیادہ ترممالک معاشی ترقی کے اہداف بڑھانے اور عدم مساوات کو کم کرنے کے لیے اہم مواقع ضائع کررہے ہیں۔فہرست میں یورپی ملک لتھوینیا سب سے اوپر ہے، 15 ویں نمبر پر چین اور نیپال کا نمبر 27 واں ہے۔ فہرست میں بنگلادیش 36 ویں، 52 ویں اوربھارت 60 ویں نمبر پر آیا ہے۔دوسری طرف امریکن بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ 78 فیصد سے زیادہ امریکی کمپنیاں آئندہ بارہ ماہ کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش مند ہیں۔سروے آف پاکستان میں کونسل نے کہا ہے کہ سروے کے نتایج پچھلے سال کئے جانے والے سروے کے65فیصد نتائج کے مقابلے میں 13فیصد زیادہ ہیں۔سروے میں اس مثبت رحجان کے پیچھے ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری اور طویل المدتی اقتصادی صورتحال کو قرار دیا گیا ہے۔امریکی بزنس کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر اورکاروباری ماحول اطمینان بخش ہے،85 فیصدکمپنیوں کاپاکستان سے متعلق خیال مثبت ہے، ایک سال پہلے65 فیصد امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاکہاتھا۔

امریکی کمپنی ای بے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) نے پاکستان کو ای کامرس مارکیٹوں میں دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک قرار دیا ہے ۔ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر فیس بک کے ورلڈ اکنامک فورم کے پیچ پر فیس بک کے ایک لائیو سیشن کے دوران ونگ کی جانب سے پاکستان اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں سے متعلق اپنے خیالات کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…