پاکستان دنیا میں پرانے کپڑوں کی درآمدکا سب سے بڑا ملک بن گیا

20  ستمبر‬‮  2015

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان دنیا میں پرانے کپڑوں کی درآمدکا سب سے بڑا ملک بن گیاہر سال لاکھوں میٹرک ٹن پرانے کپڑے دیگر ممالک سے پاکستان درآمد کئے جاتے ہیں آنے والی سردیوں میں بھی لاکھوں میٹرک ٹن پرانے کپڑوں کے آرڈر دے دئیے گئے ہیں جس کے ملک میں تیار ہونے والے کپڑوں کی فروخت پر منفی اثرات مرتب ہور ہے ہیں ۔پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے فراہم کئے جانے والے دستاویزات کے مطابق پاکستان دنیا میں پرانے کپڑوں کے استعمال کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک میں پرانے کپڑوں کی درآمد پر کئی قسم کی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں پاکستان میں افغانی تاجر پرانے کپڑوں کا سب سے زیادہ بزنس کر رہے ہیں اور ہر سیزن میں اربوں روپے بغیر ٹیکس اد کئے کماتے ہیں دستاویزات کے مطابق 2013/14کے دوران دیگر ممالک سے پاکستان کو 443700میٹرک ٹن پرانے کپڑے درآمد کئے گئے جبکہ 2014/15میں 466436میٹرک ٹن پرانے کپڑے درآمد کئے گئے اور امسال سردیوں کے لئے بھی بڑے آرڈر دئیے گئے ہیں دوسری جانب سے پاکستان کی مقامی ملبوسات تیار کرنے والے صنعتوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر غیر ملکی کپڑوں کی درآمد سے ان کے کاروبار پر برا اثر پڑتا ہے لہذا پرانے کپڑوں کی درآمد پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…